احمد راہی

شاعر،نغمہ نگار،بانی مدیر سہ ماہی”سویرا”

PROFILE OF احمد راہی

تخلص:  احمد راہی
غلام احمد :اصلی نام
12 Nov 1923 | امرتسر, پنجاب :پیدائش
02 Sep 2002 | لاہور, پنجاب :وفات

نام غلام احمداور تخلص راہی تھا۔ ۱۲؍نومبر ۱۹۲۳ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ سیف الدین سیف احمد راہی کے اسکول اور کالج کے ساتھی تھے۔ انھوں نے شروع ہی سے سیف الدین سیف جنھیں وہ اپنا استاد تسلیم کرتے تھے ان کو اپنی غزلیں اور نظمیں دکھانا شروع کردیں۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے۔ ماہ نامہ ’’سویرا‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ پنجابی فلم’’بیلی‘‘ کے گیت لکھے۔ بعض فلموں کے اسکرپٹ بھی لکھے۔ انھوں نے متعدد پنجابی فلموں کے گیت لکھے۔ اردو فلموں کی نغمہ نگاری کی۔ وہ فلم نگر میں ایسے کھوگئے کہ وہیں کے ہو رہے۔ان کی کتاب’’ترنجن‘‘ کو پنجابی میں اعلی مقام حاصل ہے۔ حکومت نے انھیں تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔احمد راہی ؍ستمبر۲۰۰۲ء کو لاہور میں راہئ ملک عدم ہوگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:152

طویل راتوں کی خامشی میں مری فغاں تھک کے سو گئی ہے

کوئی بتلائے کہ کیا ہیں یارو

قیام دیر و طواف حرم نہیں کرتے

کبھی تری کبھی اپنی حیات کا غم ہے

جنہیں راس آ گئے ہیں یہ سحر نما اندھیرے

محفل محفل سناٹے ہیں

No data was found
X